چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت کرنے کیلئے جج اٹک جیل پہنچ گئے - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Wednesday, August 30, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت کرنے کیلئے جج اٹک جیل پہنچ گئے

اٹک جیل میں آج بڑی سماعت ہونےجارہی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ایف آئی اے کی طرف سے درج سائفر کیس کی سماعت کریں گئے۔

چیرمین پی ٹی آئی کوجج صاحب کے روبروپیش کیا جائے گا جس کی جیل کے اندد تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ جیل کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ اٹک پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے جیل کے اطراف تعینات کردئیے گئے ہیں۔

وزارت قانون نےسائفرکیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنےکی اجازت دیدی

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے اپنے چیئرمین کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل منتقل کرنے کا فیصلہ مسترد کررکھا ہے۔

اس سے قبل وزرات قانون کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت اٹک جیل کیلئے اجازت دی گئی۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سےسکیورٹی خدشات کےپیش نظرسماعت اٹک جیل میں ہوگی۔

گزشتہ روز کی سماعت

افیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت، سائفر کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی سزا معطلی کے بعد سائفر کیس میں دوبارہ گرفتار

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ سنا دیا۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے تحریری حکمنامہ سپریٹنڈنٹ اٹک جیل کو بھیج دیا ۔عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی کو 30 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریماکس دئیے کہ ملزم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،ملزم کوجیل میں ہی رکھا جائے،30 اگست کو عدالت پیش کیا جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/YH1tU0D

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages