نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےامریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی مبارکباد کا خیرمقدم کیا ہے۔
ٹویٹر پیغام میں انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں،خطے میں خوشحالی،جمہوریت کیلیے مشترکہ عزم کی قدر کرتے ہیں۔
انوارلحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کے لیے کام کریں گے۔ خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین،آزادی اظہار،اقتصادی خوشحالی کیلئے مشترکہ عزم کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے بھی کہا تھا کہ امریکہ نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی پاکستان کے عبوری وزیر اعظم کے طور پر تقرری کو نوٹ کرتے ہوئے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ عبوری وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً، ہم پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں شراکت داری جاری رکھیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/T2IvuPw
No comments:
Post a Comment