عمران خان نے جے آئی ٹی کے سوالوں پر کیا جوابات دیے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, August 27, 2023

عمران خان نے جے آئی ٹی کے سوالوں پر کیا جوابات دیے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

سانحہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اٹک جیل میں تفتیش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق 9 مئی واقعات پر6 مقدمات میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سے ایک گھنٹے سے زائد تک مختلف سوالات پوچھے۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے عمران خان سے پوچھا کہ 9 مئی کو آپکی جانب سے اشتعال دلانے کے شواہد موجود ہیں، جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میں گرفتار ہوگیا تھا کسی کو فون کرکے اشتعال نہیں دلایا۔

جےآئی ٹی کی جانب چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھا گیا کہ لوگ کنٹونمٹ کےعلاقے میں کیوں گئے تھے؟ عمران خان کا کہنا تھا کہ جنھوں نے پکڑا تھا انہی کی طرف جانا تھا،آپ پکڑتے تو تھانوں کی طرف جاتے۔

تحقیقاتی ٹیم نے پوچھا کہ ایسی وڈیوز اور کلپس ہیں جن میں مظاہرین آپ کانام لیتے نظر آتے ہیں، سابق وزیراعظم کا جواب تھا کہ کسی کو نہیں اُکسایا، سب اپنے طور پر کنٹومنٹ کے علاقوں میں گئے، جلاؤگھیراؤ میں میری پارٹی کاکارکن نہیں کوئی اور افراد ملوث تھے۔

اشتہاری ملزمان اسلم اقبال، حماداظہر اور مراد سعید سے رابطوں کے شواہد پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شواہد ہیں تو رابطے کرنا کون ساجرم ہے،آپکو جو بات کرنی ہے میرے وکیل سے کریں۔ جس پر جے آئی ٹی حکام نے کہا کہ وکیل کوعدالت میں بلائیں گے،ہم تفیش کرنے آئے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/P27LznN

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages