آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکر دی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدرعارف علوی نے کہا کہ انہوں نےآفیشل سیکرٹ ایکٹ پردستخط نہیں کیے تو یہ ایکٹ درست طریقہ کار کے مطابق پاس نہیں ہوا لہذا عدالت اسے معطل قرار دے۔
درخواست شہری محمد سلیم ایڈووکیٹ نےدائرکی۔ درخواست میں وفاقی حکومت،وزرات داخلہ سمیت دیگرکوفریق بنایاگیا۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت آفیشنل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کی شق2،چاراور 11کوماورائےآئین قراردیتےہوئےکالعدم کرے۔
مزید استدعا کی گئی کہ عدالتی فیصلہ آنےتک قانون پرعمل درآمدروکتےہوئے حکم امتناعی جاری کیاجائے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Q7OHpE8
No comments:
Post a Comment