پاکستان کا چھہترویں یوم آزادی کا آغازتوپوں کی سلامی سے ہوا۔ پاک فوج اورنیوی کے چاق وچوبند دستوں کی جانب سے توپوں کی سلامی دی گئی،۔
وفاقی دارالحکومت میں اکتیس جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پرپاک فوج اور نیوی کے دستے کی جانب سے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے گئے۔
اس سے قبل رات گئے کراچی،لاہور،اسلام آباد،فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ ،حیدرآباد،کوئٹہ اور پشاورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں یومِ آزادی شروع ہوتے ہی آسمان پررنگ ونورکی برسات ہوگئی۔
نوجوان سبزہلالی پرچم اورجھنڈیاں لیے سڑکوں پرنکل آئے اورگلیوں، شاہراہوں،چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔
صدرعارف علوی اوروزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جشن آزاد ی پرقوم کومبارک باد دی گئی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/0qGEWpg
No comments:
Post a Comment