پاکستان کا 76 واں یوم آزادی ،گوگل نے اپنے ہوم پیج پرانڈس ڈولفن تھیم والا ڈوڈل پیش کردیا۔
اس تاریخی دن کی اہمیت کے بارے میں ایک نوٹ میں، گوگل نے کہا،“آج کا سالانہ ڈوڈل پاکستان کا یوم آزادی 2023 منایا جاتا ہے۔ اس دن 1947 میں،پاکستان نے اپنی آزادی حاصل کی اور برطانوی تسلط کے تقریباً 200 سال بعد ایک خودمختارملک بن گیا۔
ملک بھرمیں آج جشن آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی کو بھر طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئی، بچے، نوجوان، خواتین سمیت سب ہی تیاریوں میں مگن ہے، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے۔
عمارتوں اورگھروں پر سب ہلالی پرچموں کی بہار اورہرطرف اسٹالز بھی سجے ہوئے ہیں ،قومی پرچم، بیجز اورجھنڈیوں کی خریداری جاری ہے۔
بازار اورمارکٹیں تو اپنی جگہ ، شاہراوں کے اطراف بھی جا بجا اسٹالز سجے ہوئے ہیں۔ قومی پرچم، مختلف ڈیزائن کے بیجز،جھنڈیاں، اسٹیکرز اور سفید اور سبزرنگ والے ملبوسات کی فروخت جاری ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/76MOmbH
No comments:
Post a Comment