چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان نے لاہورہائیکورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔فیصل آباد میں تعینات گریڈ انیس کے ڈپٹی کمشنرکو ہٹاکرگریڈ اٹھارہ کے افسرکو تعینات کردیا۔
لاہورہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود نچلے درجے کے افسران کی بڑے عہدوں پر تعیناتی نہ رک سکی۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان نے لاہورہائیکورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔ فیصل آبادمیں ڈپٹی کمشنرکے عہدے پر گریڈ 19 کو ہٹا کر گریڈ 18 کے افسرکو تعینات کردیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے علی عنان قمرکو ڈپٹی کمشنرفیصل آباد کےعہدے سے ہٹا کراوایس ڈی بنادیا، پنجاب کے دوسرے بڑے شہرفیصل آباد میں گریڈ اٹھارہ کے افسر کو ڈپٹی کمشنرتعینات کردیا۔
گریڈ19کے افسرکوہٹا کر گریڈ 18 کے جونئیرافسرعبداللہ نئیرشیخ کوڈپٹی کمشنرتعینات کردیا گیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب کے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے چند گھنٹے قبل ہی لاہورہائیکورٹ نے جونئیرافسران کوسئینرعہدوں سے ہٹانے سے متعلق احکامات جاری کیے تھے فیصلے میں پنجاب حکومت کو کسی جونئیر افسر کو او پی ایس تعینات کرنے سے روکا گیا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/072sdUu
No comments:
Post a Comment