توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیئے۔
تحریک انصاف کے وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔
قانونی تقاضے پورے کرکے کیس چلایا جائے گا
سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی درخواست پر سماعت آج ہی کی جائے، سیشن عدالت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دئیے جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں عدم پیشی پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کئے تھے۔
ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست خارج
گزشتہ روز اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے وارنٹ کی منسوخی کے لیے عمران خان کی درخواست خارج کردی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/oW4L05R
No comments:
Post a Comment