کراچی میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن روکنے کا حکم - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Tuesday, March 7, 2023

کراچی میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن روکنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن روک دیئے۔

گزشتہ انتخابات میں کراچی سے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر منتخب ہونے والے پی ٹی آئی 9 ارکان کے استعفوں کی منظوری کے خلاف سدھ ہائی کورٹ میں درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی کے سارے استعفے مشکوک ہو گئے

دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ، پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان میں بھی ایسی ہی درخواستوں پر حکم امتناع مل چکا ہے۔

عدالت عالیہ نے سندھ میں 16 مارچ کو 9 حلقوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے نوٹی فکیشن پر عمل درآمد روک دیا۔

پی ٹی آئی کراچی کے ایم این ایز بھی عدالت پہنچ گئے

سندھ ہائی کورٹ نے آزاد امیدوار قیس منصور شیخ کی جانب سے فریق بننے کی درخواست پر نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت نے مزید سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 9حلقوں پر ضمنی انتخاب 16مارچ کو ہونا تھے۔ اس کے لئے مجموعی طور پر 187 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/0NsEdzU

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages