کراچی: تجاوزات کیخلاف آپریشن، شہریوں اور پولیس میں تصادم - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Tuesday, March 14, 2023

کراچی: تجاوزات کیخلاف آپریشن، شہریوں اور پولیس میں تصادم

کراچی کے علاقے گلستان جوہر اسکیم 6 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اور شہریوں میں تصادم کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

عدالتی حکم پر آج بروز منگل 14 مارچ کو انسداد تجاوزات سیل، پولیس اور ہیوی مشینری آپریشن کے لیے علاقے میں پہنچی تو شہریوں کی جانب سے شدید پتھراؤ کیا گیا۔ جس پر مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ شروع کی گئی۔

شہریوں کی جانب سے حملے میں تیزی آنے کے بعد انسداد تجاوزات سیل نے ہیوی مشینری کے ذریعے غیرقانونی تعمیرات گرانے کا عمل شروع کر دیا۔

کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن عدالتی احکامات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے، پلاٹوں کو وگزار کرا کے قبضہ الاٹیز کو دینا ہے، گلستان جوہر بلاک 10میں صدر مملکت عارف علوی کا پلاٹ بھی وگزار کرایا جائے گا۔

حکام نے کہا کہ صدر مملکت کے پلاٹ پر مکان اور دکان کی صورت میں قبضہ ہے، پہلے مرحلے میں تقریباً 2 ہزار پلاٹس پر سے قبضہ چھڑانا ہے، قبضہ شدہ زمین پر گھر، دکانیں اور دیگر پختہ تعمیرات ہیں۔

دوسری جانب مظاہرین گھروں کی چھتوں سے انسداد تجاوزات کی ٹیم پر پتھراؤ کر رہے ہیں، جہاں سرکاری اراضی واگزار کروانا انتظامیہ کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/UHYXoIO

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages