پاکستان سپر لیگ 8 کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز الیون کو اگلے مرحلے تک رسائی کیلئے میچ جیتنا ضروری ہے۔
پی ایس ایل 8 کے راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹڑز کے کپتان محمد نواز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ سرفراز احمد انگلی میں چوٹ کی وجہ سے آج کا میچ بھی نہیں کھیل رہے۔
ملتان سلطانز 10 پوائنٹس کے ساتھ ایلیمنیٹرز راؤنڈ میں پہنچ چکی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اگلے مرحلے تک رسائی کیلئے یہ میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا تاہم اگر پشاور زلمی اپنا میچ جیت جاتا ہے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنلز سے باہر ہوجائے گی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو ویسٹ انڈین کھلاڑی اوڈین اسمتھ کا ساتھ حاصل نہیں، وہ انٹرنیشنل میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کیلئے وطن واپس روانہ ہوچکے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ محمد نواز (کپتان) مارٹن گپٹل، جیسن رائے، عمیر بن یوسف، محمد حفیظ، افتخار احمد، عمر اکمل، قیص احمد، عمید آصف، نوین الحق، ایمل خان۔
ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان، رائیلی روسو، ٹم ڈیوڈ، کیرن پولارڈ، خوشدل شاہ، انور علی، اسامہ میر، اظہار الحق نوید، عباس آفریدی اور احسان اللہ شامل ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/behR69M
No comments:
Post a Comment