کراچی، گاڑی سے بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, March 11, 2023

کراچی، گاڑی سے بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی ( Karachi ) کے علاقے کورنگی نمبر تین میں سڑک کنارے کھڑی گاڑی سے بچے کی تشدد زدہ لاش ( Dead Body ) برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول بچے کی عمر دس سال تھی۔ پولیس نے گاڑی کے مالک کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، شہبہ ہے کہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ لاش ملنے پر لواحقین کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا۔

کراچی: ڈیفنس میں بنگلے سے لاش برآمد

بچے کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں۔ بچے کے ماموں نے بتایا کہ بچہ ذہنی طور پر معذور تھا، گرفتار شخص محلے کا رہائشی ہے، اسی نے لاش کی اطلاع دی تھی۔

انہوں نے مزید بایا کہ بچے کے والد حیدرآباد میں ملازمت کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں پیش آیا، پولیس کو لاش کی اطلاع گاڑی کے مالک نے دی۔

کراچی: 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا گرفتار

ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی کا مالک شہزاد والدہ کی دوا لینے گاڑی میں سوار ہوا تو کچھ فاصلے پر جا کر اسے پچھلی سیٹ پر لاش کی موجودگی کا پتا چلا۔ پولیس کا کہنا ہے موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہوگی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/l0ubDUv

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages