توشہ خانہ کيس ميں پیشی کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کيلئے روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود ہے، کچھ کارکنوں نے ڈنڈے بھی اٹھا رکھے ہیں، پولیس کی بھی بھاری نفری موجود ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو لاہور کی مقامی عدالت نے توشہ خان کیس میں 18 مارچ کو طلب کر رکھا ہے، جس کیلئے سابق وزیراعظم لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ سے اسلام آباد جانے کیلئے نکلے تو اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی، کچھ کارکنوں نے ڈنڈے بھی اٹھا رکھے تھے، پولیس کی نفری کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کیلئے لاہور سے براستہ موٹر وے اسلام آباد پہنچیں گے، ان کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی، اسلم اقبال، وزيراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشيد بھی ہوں گے۔
وفاقی پولیس کا عمران خان کی سیکیورٹی ٹیم سے رابطہ
وفاقی پولیس نے سابق وزیراعطم عمران خان کی سیکیورٹی ٹیم سے رابطہ کیا ہے جس میں صاف بتا دیا کہ اسلام آباد میں اسلحے کی نمائش یا ساتھ لے کر چلنے پر پابندی ہے۔
پولیس نے ہدایت کی ہے کہ عمران خان کے ہمراہ کوئی بھی اسلحہ لے کر نہ آئے۔
اسلام آباد پولیس نے دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر شہریوں کو جی 10 ۔ 1 اور جی 11 سے دور رہنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/iQFGyng
No comments:
Post a Comment