پی ایس ایل 8 کا پوائنٹس ٹیبل - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, March 3, 2023

پی ایس ایل 8 کا پوائنٹس ٹیبل

پاکستان سپر لیگ ( Pakistan Super League ) (پی ایس ایل) ( PSL ) 8 کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز پہلی پوزیشن پر آگئی ہے۔

پی ایس ایل کی جانب سے جاری کردہ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق لاہور قلندرز 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں اس نے 5 میں فتح حاصل کی جب کہ صرف ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پی ایس ایل ویمن لیگ: دو ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

پی ایس ایل سیزن 8 میں ملتان سلطانز بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

ملتان سلطانز بھی اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 4 میں کامیابی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ملتان سلطانز کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے اور اس نے ہوم گراؤنڈ کا بہترین فائدہ اٹھایا۔

آؤ مل کر لاہور کو صاف بنائیں، لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کا شہریوں کو پیغام

اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اس نے 3 میں فتح حاصل کی اور 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

پشاور زلمی اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے 3 میں فتح اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ البتہ 6 پوائنٹس کے ساتھ پشاور زلمی کی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

پرفارمنس کا شادی سے تعلق نہیں، شاداب خان

کراچی کنگز اب تک سب سے زیادہ 7 میچز کھیل چکی ہے اور جس میں اس نے صرف 2 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح کراچی کنگز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبرز پر موجود ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 میچز میں سے صرف ایک پر ہی کامیابی حاصل کر سکی اور پوائنٹس ٹیبل پر صرف 2 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخری یعنی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/bmk7POn

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages