طورخم میں پاک افغان فورسز میں کشیدگی کے باعث سرحد بند - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday, February 20, 2023

طورخم میں پاک افغان فورسز میں کشیدگی کے باعث سرحد بند

طورخم بارڈر پر پاکستان اور افغانستان فورسز کے درمیان کشیدگی کے باعث سرحد کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور افگانستان کے درمیان سب سے اہم اور مصروف ترین سرحدی گزرگاہ طورخم کو افغان حکام نے گزشتہ روز سے بند کررکھا ہے۔ سرحد بند ہونے کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان ناصرف تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں بلکہ مسافروں کی پیدل آمدورفت بھی بند ہے۔

سرحدی گزرگاہ بند ہونے کی وجہ سے دونوں جانب سامان سے لدے ٹرکوں اور ٹرالروں کی لمبی لمبی قطاریں لگنا شروع ہو گئی ہیں۔

افغان حکام کا مطالبہ ہے کہ پاکستان آنے والے بیمار افراد کے ساتھ تیمار داروں کو بھی ویزے کے بغیر پاکستان جانے دیا جائے، جس کی وجہ سے گزشتہ روز سے سرحدی گزرگاہ پر کشیدگی ہے۔

پیر کی علی الصبح افغانستان کی سرحدی حدود سے فائرنگ ہوئی جس کے بعد پاکستان کی طرف سے بھی جواب دیا گیا تاہم دونوں اطراف سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی گزرگاہیں گاہے بگاہے بند اور کھلتی رہی ہیں، طالبان کے دوبارہ برسراقتدار آنے سے پہلے بھی یہ گزرگاہیں دہشت گردی کے واقعات اور اہم تقریبات کی وجہ سے بند ہوتی رہی تھیں۔

طالبان کے افغانستان میں برسراقدار آنے کے بعد بھی طورخم اور چمن بارڈر پر کئی مرتبہ کشیدگی پیدا ہوچکی ہے لیکن پر مرتبہ باہمی گفت و شنید کے بعد معاملات کو سلجھا لیا جاتا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/JCUxK9u

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages