’’کراچی کی آبادی کسی صورت 4 کروڑ سے کم نہیں‘‘ - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday, February 20, 2023

’’کراچی کی آبادی کسی صورت 4 کروڑ سے کم نہیں‘‘

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں مردم شماری کا آغاز ہوگیا ہے لیکن شبہ ہے یہ بھی فکس میچ ہے۔

ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز میں پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں مردم شماری کا انعقاد ہر دس سال بعد ہوتا ہے، گزشتہ مردم شماری 17 سال بعد ہوئی، موجودہ مردم شماری 5 سال بعد ہورہی ہے،اس مردم شماری کا کریڈٹ ایم کیو ایم پاکستان کو جاتا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ 2017 کی مردم شماری میں کراچی کے ساتھ بڑی ناانصافی ہوئی، ہماری آبادی کو آدھے سے بھی کم دکھایا گیا،ہم نے فلور آف دی ہاؤس شور مچایا ، جس کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے ہمارے مطالبے پر فیصلہ کیا۔

سینیئرسیاسی رہنما نے کہا کہ پہلا مرحلہ 20 فروری سے 2 مارچ تک خود شماری کا ہے،دوسرا مرحلہ یکم مارچ سے 30 مارچ تک جاری رہے گا، ان 30 دنوں میں ہر محلے کے 500 گھروں کو گنا جائے گا۔ یکم مارچ سے 15 مارچ تک 250 گھروں کے افراد گنا جائے گا،16 مارچ سے 30 مارچ تک 250 گھروں کے افراد کو گنا جائے گا۔ یہ مرحلہ پورے مہینے یعنی مارچ میں ہوگا، تمام شہریوں کی ذمہ داری کہ وہ اپنے آپکو لازمی شمار کروائیں۔

فاروق ستار نےکہا کہ میں کراچی والوں سے یہ اپیل کروں گا کہ وہ خود کو گنوائیں، اگر کراچی کو اپنا حق لینا ہے تو خود کو گنوانا ہے، مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آغاز آج 20 فروری سے شروع ہوچکا ہے،پہلے مرحلے میں ہر شہری کو ویب پورٹل پر جاکر خود کو رجسٹر کروانا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ کراچی کی آبادی کسی صورت 4 کروڑ سے کم نہیں ہے، خدشہ ہے یہ میچ بھی فکس میچ ہے،یکم مارچ سے30مارچ تک شمارکنندہ ہمارےگھروں تک آئے، ہرگھر، ہر فلیٹ، ہر جھگی اور ہر بنگلے کو گنا جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/iIbYwkq

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages