کراچی میں پنک بس کے نئے روٹ کا آغاز - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Tuesday, February 28, 2023

کراچی میں پنک بس کے نئے روٹ کا آغاز

سندھ حکومت کا یکم مارچ سے کراچی کےمزید دو نئے روٹس پر پیپلز پنک بس سروس چلانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر مواصلات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے پنک بس کے ماڈل کالونی سے ٹاور روٹ ون کی فلیٹ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

وزیرٹر انسپورٹ سندھ کی زیر صدارت 27 فروری کو پیپلز بس سروس سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں پیپلز بس سروس کے مزید نئے روٹس پر سروے مکمل کیا جائے گا۔ شرجیل میمن نے ہدایت کی کہ ہاکس بے روڈ تک بھی پیپلز بس سروس چلانے کا جائزہ لیا جائے، جس کے بعد نئے روٹس کا بھی جلد از جلد آغاز کیا جائے گا۔

کراچی کی خواتین کیلئے خوشخبری

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاور چورنگی نارتھ کراچی سے انڈس ہاسپٹل روٹ ٹو اور نمائش چورنگی سے کلاک ٹاور سی ویو روٹ- 10 پر یکم مارچ سے پنک بس سروس کے آغاز کا اعلان کیا۔

شرجیل انعام میمن نے این آر ٹی سی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پیپلز بس سروس کے مزید نئے روٹس پر سروے مکمل کیا جائے اور ہاکس بے روڈ تک بھی پیپلز بس سروس چلانے کا جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں پیپلز الیکٹرک بس سروس کے مزید نئے روٹس کا بھی جلد آغاز کیا جائے۔

کراچی میں خواتین کیلئے پنک پیپلز بس سروس کا آغاز یکم فروری سے ہوگا

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ، پی ڈی این آر ٹی سی صہیب شفیق ، آپریشن منیجر عبدالشکور و دیگر نے شرکت کی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/IOb9WLi

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages