سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Thursday, February 16, 2023

سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے کثرت رائے سے سپلیمنٹری فنانس بل 2023 (منی بجٹ)کی منظوری دے دی۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔

کمیٹی نے کثرت رائے سے سپلیمنٹری فنانس بل 2023 (منی بجٹ)کی منظوری دے دی۔ کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ائیر لائن کمپنیوں نے ٹکٹ پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے، ایف بی آر ائیر لائنز پر فکسڈ ٹیکس کے لئے تجاویز تیار کرے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ یورپ، امریکا یا کینیڈا جانے ے لئے فضائی ٹکٹس کے مطابق فکسڈ ٹیکس عائد کیا جائے، بزنس اور اکانومی کلاس کیلئے بھی فکس ٹیکس عائد ہونا چاہیے۔

منی بجٹ میں فضائی ٹکٹ پر 50 ہزار روپے یا 20 فیصد ٹیکس کی تجویز شامل ہے جب کہ کمیٹی نے یورپ کیلئے 50 ہزار روپے جب کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لئے 25 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کی تجویز دی ہے۔

واضح رہے کہ آ ئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق حکومت نے 170 ارب روپے کا منی بجٹ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔

منی بجٹ میں پیش کی گئی تجاویز کے مطابق پیکٹس میں ملنے والی تمام اشیا پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کردیا گیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/uxAvOek

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages