الیکشن کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی؛عمران خان کی درخواست ضمانت خارج - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Wednesday, February 15, 2023

الیکشن کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی؛عمران خان کی درخواست ضمانت خارج

نسداد دہشت گردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

اسلام آباد میں انسداددہشت گردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس نے الیکشن کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی کے کیس پر سماعت کی۔

دوران سماعت بابر اعوان نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ عمران خان کبھی عدالتوں سے نہیں بھاگے، عمران خان نے آنےکی کوشش کی مگر پھر تکلیف ہوگئی، وہ سفر نہیں کرسکے، عدالت کو ضمانت کافیصلہ بھی کرنا ہو تو عمران خان کی موجودگی ضروری ہے۔

بابر اعوان نے 27 فروری تک التواء کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے 27 فروری تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے، استدعا ہے آپ بھی 27 فروری تک عبوری ضمانت میں توسیع دے دیں۔

بابر اعوان کی دلیل پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ہر پولیس مقابلے میں کسی نہ کسی کوگولی لگی ہوتی ہے، کیاکل ان ملزمان کو بھی ہمیں 6,6 ماہ کا استثنیٰ دینا ہوگا؟ میں تو کسی مقتدر شخص کو بھی وہی ریلیف دوں گا جو عام آدمی کو دے سکوں، ہم اس درخواست کا فیصلہ کردیتے ہیں آپ 27 فروری کو دوبارہ آجانا۔

جواب میں بابر اعوان نے کہا کہ اگر اس کا فیصلہ ہوگیا تو پوری کابینہ کہہ رہی ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا ہے، یوں کریں درخواست خارج کرنے کے بجائے واپس کردیں، عدالت درخواست واپس کرکے کہہ دے کہ یہ دہشت گردی کا کیس نہیں۔

عمران خان کے وکیل کی بات پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اس حوالے سے ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، چالان جمع ہونے سے پہلےدہشت گردی کی دفعات کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔

فاضل جج کے ریمارکس پر بابر اعوان نے کہا کہ مجھے اجازت دیں میں ضمانت کی درخواست واپس لے لیتا ہوں، میں اپنےموکل سے نئی ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کروں گا۔

مقررہ عدالتی وقت تک عمران خان کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے درخواست ضمانت خارج کردی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/behBJUs

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages