لاہور ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کے لیے عمران خان کی درخواست پر سماعت دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت کے روبرو عمران خان کے وکیل نے کہا کہ اس وقت صحت اور سیکیورٹی کے مسائل ہیں۔ ڈاکٹرز کی مشاورت جاری ہے۔ دو سے تین گھنٹوں تک صورتحال کلئیر ہو جائے گی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کردی ۔
درخواست کا پس منظر
گزشتہ روز (بدھ 16 فروری) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت عالیہ نے عمران خان کو ضمانت کے لئے رات 8 بجے تک پیش ہونے کا کہا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوسکے تھے۔
فاضل جج نے عمران خان کے پیش ہوئے بغیر انہیں حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کو اسٹریچر پر لائیں یا ایمبولینس میں، پیشی کے بغیر حفاظتی ضمانت نہیں ملے گی۔
جس کے بعد عدالت عالیہ نے سماعت جمعرات کے روز تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔
عدالتِ عالیہ نے سماعت آج صبح تک ملتوی کر دی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/lApMkLO
No comments:
Post a Comment