گرین لائن ٹریک کا مرمتی کام مکمل کرلیاگیا - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, February 25, 2023

گرین لائن ٹریک کا مرمتی کام مکمل کرلیاگیا

کراچی ( Karachi ) میں ناگن چورنگی کے قریب ( Green Line Bus ) گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ( گرین لائن) ٹریک کا مرمتی کام مکمل کرلیاگیا ہے۔

انتظاميہ کے مطابق گرین لائن بسیں آج بروز ہفتہ 25 فروری سے معمول کے مطابق چليں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرین لائن بس ٹریک کے ارد گرد رہنے والے خانہ بدوشوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات 24 فروری کو سڑک کے بیچوں بیچ موجود بچے کو بچاتے ہوئے گرین لائن بس حفاظتی جنگلا توڑ کر فٹ پاتھ پر آگئی تھی۔ حادثے میں بس ڈرائیور اور خاتون زخمی ہوئے تھے، جب کہ گرین لائن بس کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے کے باعث ناگن چورنگی پل کے نیچے کچھ دیر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرین لائن بس ٹریک کی جالیوں سے ٹکرا کر فٹ پاتھ پر چڑھ جاتی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جدید ترین سہولیات سے آراستہ گرین لائن بس کیلئے سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک کا روٹ ہے جو 22 کلو میٹر طویل ہے۔

تمام بس اسٹاپس پر کینٹین، واش روم اور ٹکٹ بوتھ بھی بنائے گئے ہیں۔ گرین لائن کے طویل روٹ پر 22 اسٹاپس موجود ہیں اور ان بس اسٹاپس پر مسافروں کیلئے لفٹس، بزرگ اور خصوصی افراد کیلئے ویل چیئر ریمپ بنائے گئے ہیں، جب کہ دوران سفر مسافر وائی فائی، موبائل چارجنگ پورٹ بھی استعمال کر سکیں گے۔

گرین لائن بس منصوبے کے لیے چین سے منگوائی گئی بسیں 18 میٹر لمبی ہیں جو مکمل طور پر ائیرکنڈیشن ہیں اور ان بسوں کے اندر ڈرائیور کے لیے کاک پٹ کیبن بنایا گیا ہے۔

سیٹوں کے لحاظ سے ایک بس میں 44 افراد کے بیٹھنے کی سہولت موجود ہے جبکہ 180 افراد بس میں سفر کر سکتے ہیں۔ بس میں نگرانی کے لیے 5 کیمرے لگائے گئے ہیں جو دوران سفر کنٹرول روم سے بذریعہ انٹرنیٹ منسلک ہوں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/OTvrI0i

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages