معروف ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل کا مقدمہ درج - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Tuesday, February 28, 2023

معروف ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی ( Karachi ) کے علاقے گلستان جوہر میں معروف ماہر تعلیم خالد رضا ( Khalid Raza ) کے قتل ( Target Killing ) کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، جب کہ مقتول کی نماز جنازہ گزشتہ روز 27 فروری کو گلستان جوہر میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

پولیس کے مطابق سید خالد رضا کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی تنویر رضا کی مدعیت میں گلستان جوہر تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا، جب کہ مقدمے میں قتل و دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

خالد رضا کی نماز جنازہ صفورا چورنگی کے قریب ادا کی گئی جس میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنازے میں اہل علاقہ اور شعبہ درس و تدریس سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

پولیس کے مطابق خالد رضا کے قتل سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے تانے بانے دشمن ملک سے ملنے کا شبہ ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق دو ملزمان نے گھات لگا کر واردت کی، شبہ ہے کہ ملزمان نے پہلے ریکی کی اور پھر انہیں ٹارگٹ کیا۔

ملزمان تربیت یافتہ اور ماہر نشانہ باز تھے۔ ایک ہی گولی سر میں ماری، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ پولیس نے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا بھی شبہ ہے کہ اسلام آباد میں امتیاز عالم کا قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واردت کے لیے نیا اسلحہ استعمال کیا گیا، ملزمان جس راستے سے آئے اس روٹ کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ کالعدم سندھودیش ریولشنری آرمی نے سوشل میڈیا کے ذریعے سید خالد رضا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اس حوالے سے تفتیشی اہلکار جائزہ لے رہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ’کراچی میں پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین خالد رضا کے قتل کا نوٹس لیا اور کہا کہ بہیمانہ قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے‘۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ’پولیس اور متعلقہ حکام خالد رضا کے قتل کی مختلف پہلووں سے تحقیقات کریں اور یقینی بنایا جائے کہ قاتلوں کو فوری طور قانون کی گرفت میں لایا جائے‘۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کا سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

واقعہ کب پیش آیا

گزشتہ روز 27 فروری بروز پیر کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ماہر تعلیم اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے سینیر عہدیدار سید خالد رضا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا اور پولیس نے واقعے کو ’ٹارگٹڈ حملہ‘ قرار دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 55 سالہ سید خالد رضا کراچی ریجن میں دارِ ارقم اسکولز کے ڈپٹی ڈائریکٹر تھے، وہ فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کے وائس چیئرمین بھی رہے اور یہ واقعہ گلستان جوہر کے بلاک 7 میں ان کے گھر کے قریب پیش آیا تھا۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے بتایا تھا کہ سید خالد رضا گھر سے باہر کھڑی اپنی گاڑی کی جانب آئے تھے کہ اچانک موٹرسائیکل سوار حملہ آور وہاں نمودار ہوئے اور ان پر فائرنگ کرکے وہاں سے فرار ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقتول کو سر میں ایک گولی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ حملہ آور ان کے ہی انتظار میں تھے، ایس ایس پی نے کہا کہ ’یقینی طور پر یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ معلوم ہوتا ہے‘۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/opj1fmu

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages