لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Tuesday, February 28, 2023

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی علی الصبح 28 فروری بروز منگل بارش نے موسم کو سرد کر دیا، جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں نارروال، پتوکی، شیخوپورہ، حافظ آباد، مریدکے، کندیاں، سانگلہ ہل، کمالیہ، کالا شاہ کاکو، فاروق آباد اور ان کے ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

دریں اثناء محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں پہاڑوں پر برف باری کے ساتھ ہلکی بارش / آندھی / گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مغربی ہوائیں آج بروز 28 فروری (شام / رات) کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی جو01 مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی اور مارچ 02 تک شمالی علاقہ جات پر موجود رہیں گی۔

مغربی ہواؤں کے باعث 28 فروری (شام / رات) سے 02 مارچ کے دوران مری، گلیات ، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچے، شگر)، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ہری پور اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری جب کہ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش/ برفباری کی بھی توقع ہے۔

28 فروری سے 01 مارچ کے دوران اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/8QGeiLq

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages