کھلی عدالتی مداخلت ریاست کو چلنے نہیں دیتی، سعد رفیق - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Wednesday, February 22, 2023

کھلی عدالتی مداخلت ریاست کو چلنے نہیں دیتی، سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ انتظامی معاملات میں کھلی عدالتی مداخلت اور انصاف کے دوہرے معیار ریاست کو چلنے نہیں دیتے۔

لاہور میں بدھ 22 فروری کو میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بہروپیے کیلئے صادق اور امین کے جھوٹے سرٹیفکیٹ اور نواز شریف کیلئے بلیک لاء ڈکشنری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محض ایک تاخیر پر شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے مگر ضمانت دینے کیلئے لاڈلے کا کئی دن، گھنٹوں انتظار کیا گیا۔

سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان خود ضمانتیں کرا رہے ہیں اور ساتھیوں کو کہتے ہیں جیل جاو، عمران خان پر کسی کو اعتبار نہیں، عمران خان جن کو گالیاں دیتے ہیں ضرورت پڑنے پر انہیں سر پر بٹھا لیتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو پرویز الہٰی مبارک ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی ریاست کیخلاف کھیل کھیلے گا تو کیا قانونی کارروائی نہیں ہوگی؟ ملک میں سیاسی انتقام ختم ہونا چاہیے، پارٹی کی تمام لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈالا ہمیں کبھی روتے ہوئے دیکھا؟ یہ ٹی وی پر آ کے روتے ہیں کہ ہمارے بچے ہیں، ہمارے بھی بچے تھے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/UNjhgOb

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages