سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پر مکمل اعتماد ہے،اسد قیصر - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, May 13, 2022

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پر مکمل اعتماد ہے،اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کرچکے ہیں، امید ہے کہ سپریم کورٹ جلد الیکشن کرانے میں بھی کردار ادا کرے گی، ہمیں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پر مکمل اعتماد ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد قیصر نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مراسلہ خود پڑھا تھا، سپریم کورٹ سے بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کی گزارش کی تھی۔ ہماری کسی ملک سے کوئی دشمنی نہیں ہے، ہم کسی ملک کے ساتھ دشمنی نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ جو عالمی طریقہ کار ہے، اس پر عمل درآمد چاہتے ہیں، کسی ملک کو دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دینی چاہیئے۔ اپنے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ جلد الیکشن کرانے میں بھی کردار ادا کرے گی۔ پوری قوم کی نظریں عدالت کی طرف ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بار بار سلیکٹڈ حکومت کہا گیا، یہ لوگ آپس میں بھی متفق نہیں، خیبر سے سندھ تک سب متفق ہیں کہ یہ بیرونی سازش تھی۔ کیا آرٹیکل 5آرٹیکل 95 سے بھاری ہے؟۔



from SAMAA https://ift.tt/3jPZvQE

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages