اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday, May 16, 2022

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار

PSX down

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز سے زبردست مندی دیکھی جارہی ہے جس کے نتیجے میں کےای ایس 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پیر کوانڈیکس42300 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے دوران ریکوری بھی دیکھی گئی لیکن منفی اثرات غالب رہے ہیں۔

اسٹاک سرمایہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے سبب آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مشکل ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار حصص فروخت کو ترجیح دے رہے ہیں اور ٹریڈنگ کے آغاز سے حصص فروخت کرنے کےلیے زبردست دباؤ دیکھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 3فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اور بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی مندی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں 2 روز میں 2088پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

منگل،جمعرات اور جمعہ کو مجموعی طور پر787پوائنٹس کی ریکوری بھی آئی لیکن پیر اور جمعرات کے شدید مندی کے اثرات بمشکل 38 فیصد تک کور ہوسکے۔ اس دوران مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں بھی2کھرب43ارب37کروڑ27لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔



from SAMAA https://ift.tt/RHoYSDn

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages