شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی سے اغوا کیے گئے ڈاکٹر ذیشان کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ذیشان پولیو پروگرام سے منسلک تھے۔
ضعلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 7 روز قبل میرعلی سے اغوا کیے گئے پولیو پروگرام سے منسلک ڈاکٹر ذیشان کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ذیشان کی بازیابی میں حساس اداروں، سیکیورٹی فورسز، ضلعی انتظامیہ اور عمائدین نے کلیدی کردار ادا کیا۔ مقامی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر ذیشان صحت مند اور محفوظ ہیں۔
موصول اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر ذیشان وزیرستان کے علاقے میں ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کے ہمراہ انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی ادا کرنے میں مصروف تھے کہ نامعلوم مسلح نقاب پوش ملزمان نے انہیں اغوا کرلیا تھا۔
کمشنر بنوں کے مطابق ڈاکٹر ذیشان کے اغوا پر ڈاکٹر کمیونٹی اور عوام میں شدید اضطراب اور بے یقینی کی صورت حال تھی۔ بنوں ڈویژن کے کمشنر ارشد خان نے انتظامیہ سے انسداد پولیو کی ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
واضح رہے کہ کسی تنظیم یا گروپ کی جانب سے ڈاکٹر ذیشان کے اغوا کی ذمہ داری قبول کرنے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں ہوا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/aKVtneB
No comments:
Post a Comment