پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے بعد وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی،ایندھن کی سبسڈی سے پیدا صورتحال اور مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایم ایف سے مذاکرات پروزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ وزیرخزانہ کی زیرقیادت دوحہ میں آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوئے جس میں سال 2022ء کیلئےمالیاتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے بجلی، ایندھن کی سبسڈی سے پیدا صورتحال پر اظہار تشویش کیا اورسبسڈیز واپس لینے کی اہمیت پر زور دیا۔
اس کےعلاوہ آئی ایم ایف نےمالیاتی اورکرنٹ اکاؤنٹ پر بھی تشویش کا اظہار کیا اورپالیسی اصلاحات سے انحراف کی بھی نشاندہی کی۔
وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت اگلے بجٹ میں خسارہ کم کرنے،آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اور پائیدار ترقی کیلئے پرعزم ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/LbOxBDY
No comments:
Post a Comment