حج کےحوالےسےجلدقوم کوخوشخبری ملےگی،وفاقی وزیرمفتی عبدالشکور - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday, May 16, 2022

حج کےحوالےسےجلدقوم کوخوشخبری ملےگی،وفاقی وزیرمفتی عبدالشکور

وفاقی وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ حج کے حوالے سے دو یا تین دن  کے اندر قوم کو بڑی خوشخبری دوں گا۔

ٹوئٹر پیغام میں مفتی عبدالشکور نےبتایا کہ پہلے دن سے میری کوشش تھی کہ کسی بھی طریقے سے تحریک انصاف حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگےحج کو کم سے کم کرکےعوام کو ریلیف دوں۔

انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب کا حالیہ دورہ کامیاب رہا اورچند ہی دنوں میں قوم کوخوشخبری دی جائے گی۔

 وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال سرکاری حج اخراجات 7  سے 10 لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ دیگر برسوں کی نسبت درخواستیں بھی کم وصول ہوئی ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم  2022  کے تحت فریضہ مقدسہ ادا کرنے والے 31 ہزار 253 عازمین کے ناموں کا اعلان بھی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ حج 2022 میں پاکستان کا کوٹہ 81 ہزار 132 عازمین کا ہے، جب کہ سال 2019 میں سرکاری کوٹہ 4 چار لاکھ 82 ہزار تھا۔

حج کیلئے اس سال عمل کی حد مقرر

حج کیلئے اس سال عمر کی بالائی حد 65 سال مقرر کی گئی ہے، حج کیلئے کرونا ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانا لازم ہے۔

وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وبائی مرض سے کافی حد تک نجات مل چکی ہے، اس سال سعودی عرب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر حج کا اعلان کیا ہے، عمرہ کے لئے آسانیاں پیدا کرنے پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں، قلیل وقت میں حج تعلیمات میں کافی مشکلات ہیں، وزارت مذہبی امور سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/ydvOL64

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages