لاہور:تحریک انصاف کا احتجاج، کارکنان پرپولیس کی شیلنگ اورگرفتاریاں - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Wednesday, May 25, 2022

لاہور:تحریک انصاف کا احتجاج، کارکنان پرپولیس کی شیلنگ اورگرفتاریاں

لاہور میں 25 مئی کو تحریک انصاف کے احتجاج اور لانگ مارچ کو روکنےکےلیے پولیس نے کارکان پر کریک ڈاؤن کیا۔

لاہور کے بتی چوک پر پی ٹی آئی کے کئی کارکنان کوگرفتار کرلیا گیا۔ بتی چوک پر ڈولفن، اینٹی رائٹ فورس اور مختلف تھانوں کی نفری لاٹھیوں کے ساتھ موجود تھی۔اس دوران خواتین کارکنان نےبھی حکومت مخالف نعرے بازی کی۔

پولیس نے کنکریٹ بلاکس سے میٹروبس ٹریک بھی بند کردیا جبکہ ٹرانسپورٹر کے ٹرک اور ٹرالر بھی راوی پل پرمحصورہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود ، جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ وکلاء کے ہمراہ ایوان عدل سے وکلاء کے قافلے میں شریک ہوئے تاہم شفقت محمود سمیت دیگررہنماؤں کو پولیس نے روک دیا۔

اس موقع پر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہم پُرامن احتجاج کرنے جارہے ہیں اوروہ ہماراحق ہے۔تحریک انصاف کے رہنما زبیرخان نیازی کو ایوان عدل کےباہر سے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اس کےعلاوہ ایوان عدل کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ٹمبر مارکیٹ میں بھی پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔

لاہورکے مختلف مقامات پرموبائل سگنل جزوی طور پر بند ہونےسےشہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نیازی چوک پر مظاہرین نے نصب رکاوٹیں ہٹادیں۔ اس دوران پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ بھی کی گئی۔

اس کےعلاوہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب کے جنرل سیکریٹری کا گھر بارودخانہ نکلا اور پی ٹی آئی عہدیداروں کے گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ نکلنا خونی مارچ کا ثبوت ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ سیاست کے لبادے میں دہشت گردی کی سازش برداشت نہیں کریں گے، قوم نےدیکھ لیاکہ بےگناہ پولیس اہلکارکےسینےمیں گولی کہاں سےآئی۔

رانا ثنا نے کہا کہ عمران نیازی سےکہتاہوں کہ آئین،قانون اور امن کا راستہ اپنائے اور عمران خان خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کو فساد کیلئے استعمال نہ کریں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ آئین اور قانون پر سختی سے عمل ہوگا،قانون صرف اسےپکڑےگاجو قانون ہاتھ میں لےگا، عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر قیمت میں یقینی بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ راستوں کی بندش سے شہریوں کی مشکلات کاپورا احساس ہے اورشہریوں سے معذرت خواہ ہوں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے مفادات کو سامنے رکھ کر پاکستانی کی حیثیت سے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے ہیں اور بڑے قومی مقصد کے حصول کیلئے ایسی تکلیف کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ عمران خان اوران کے حواری وطن عزیز کی بنیادوں کو کھوکھلا کررہے ہیں اور یہ دھرنا سیاست یا مارچ سے پاکستان کو آگے نہیں لے جایاجاسکتا کیوں کہ عمران خان کا گھناؤنا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/eJf5Hva

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages