پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورترجمان پنجاب حکومت عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں اور لانگ مارچ کو خونی لانگ مارچ بنانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لانگ مارچ بین الاقوامی سازش ہےاور یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان رہنے کےلئے محفوظ نہیں رہے۔
لاہورمیں ترجمان پنجاب حکومت عطاء تارڑنے ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتشار و افراتفری اور تشدد پر اکسانے کی کوشش کی جارہی ہے،جولوگ انتشار پیدا کررہے ہیں وہ چھپ کر بیٹھے ہیں۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان خود چھپ کر بیٹھے ہیں اور لوگوں کو اسلام آباد پہنچنے کا کہہ رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ جب مریم نواز کو جیل میں ڈالا تب بھی انھوں نے کوئی دھمکی آمیز بات نہیں کی تھی۔
عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الہی نے پولیس کانسٹیبل کا مذاق اڑایا،کاش بچے کے آنسو دیکھ لیتے،پولیس کانسٹیبل جوگھرکے باہر کھڑا تھا اور ڈیوٹی انجام دے رہا تھا،اس کوگولیاں برسا کر اس کی شہادت کا مذاق اڑایا گیا۔
عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنماملک میں خانہ جنگی اورہرطرف بدامنی و انتشارچاہتے ہیں اور اس ہی لئے دفعہ 144 نقص امن کے باعث لگایا گیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/0VwEez9
No comments:
Post a Comment