اطہرمتین قتل کیس،پستول اورجائے وقوعہ سے ملنے والےخول میچ کرگئے - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Thursday, May 12, 2022

اطہرمتین قتل کیس،پستول اورجائے وقوعہ سے ملنے والےخول میچ کرگئے

انسداد دہشت گردی عدالت میں سینیئرصحافی اطہر متین قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ملزم کی نشاندہی پر برآمد ہونے والا پستول اور جائے وقوعہ سے ملنے والے خول میچ  کرگئے ہیں۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اطہر متین قتل کیس کا چالان پولیس نے تفتیش مکمل کرکے پیش کردیا جس کوعدالت نے سماعت کےلئے منظور کرلیا۔پولیس نے چالان میں نقصان پہنچانےکی دفعہ کا اضافہ کردیا۔

عبوری چالان میں بتایا گیا کہ سینیئرصحافی اطہرمتین کے قتل میں ملوث ملزم اشرف بنگلزئی کومنگھوپیرپولیس نے گرفتار کیا،ملزم نے تفتیش کےدوران صحافی اطہرمتین پر فائرنگ کا اعتراف کیا جب کہ مقامی عدالت میں واقعے کے 3 عینی شاہدین نے ملزم کو شناخت کیا ۔

عبوری چالان میں مزید بتایا گیا کہ ملزم کا ساتھی انورقمبر شہدادکوٹ پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا اورواقعے میں استعمال ہونے والا پستول ملزم نے نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں جھاڑیوں میں پھینکا تھا،ملزم کی نشاندہی پر پستول برآمد کرکے فارنسک کے لئے بھیجا اورفارنسک رپورٹ میں پستول اور موقع سے ملنے والے خول میچ کرگئے۔

یہ بھی ذکر کیا گیا کہ ہلاک ملزم انور کی تصویر کو بھی عینی شاہدین نے شناخت کیا ہے، عینی شاہدین نے بتایا کہ ہلاک ملزم انور موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔

عبوری چالان میں بتایا گیا کہ مقتول صحافی اطہرمتین کی گاڑی اور یو ایس بی کی فارنسک رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوسکی ہے۔

منتظم عدالت نے مقدمہ حتمی چالان کی منظوری اور ٹرائل کے لئے جیل میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت بھیج دیا ہے۔

گرفتار ملزم اشرف کی شناخت پریڈ

چار مارچ کو کراچی سٹی کورٹ میں سینئرصحافی اطہر متین قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں گرفتار ملزم اشرف کی شناخت پریڈ ہوئی جس میں کیس کے 3 عینی شاہدین نےملزم کو شناخت کرلیا۔ گواہوں نے 10 ڈمی ملزمان کے درمیان ملزم اشرف کوشناخت کیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ شناخت پریڈ کے بعد 164 کے بیانات کی درخواست غیرموثر ہوگئی،ملزم اشرف سینیئر صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا ساتھی انور قمبر شہدادکوٹ میں پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے، ملزم نےدوران تفتیش سینکڑوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

اطہرمتین کے ساتھ کیا ہوا تھا

واضح رہے کہ 18 فروری بروز جمعہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کےڈی اے چورنگی کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے سماء ٹی وی کے سینیر صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایس پی گلبرگ طاہر نورانی کا کہنا تھا کہ اطہر متین شہری کو لوٹنے سے بچا رہے تھے اور اسی دوران انہوں نے اپنی گاڑی ملزمان کی بائیک سے ٹکرائی۔ اطہر متین کی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد بائیک سوار گرگئے، جس کے بعد بائیک سوار نے اٹھ کر پستول سے فائر کیا جو مقتول کے سینے میں لگا۔ واقعے کے بعد بائیک سوار اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر دوسرے شہری سے بائیک چھین کر فرار ہوگئے۔

اشرف بنگلزئی کی گرفتاری

ہفتہ 26 فروری کو جاری بیان میں وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ شہید اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم اشرف بنگلزئی کو سندھ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس چیف غلام نبی نے بھی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کا تعلق بلوچستان کے علاقے خضدار سے ہے۔ قاتل کو حب بارڈر کے قريب سے گرفتار کيا گيا۔ گرفتار ملزم سی سی ٹی وی فوٹيج ميں آگے دکھائی ديا جانے والا ہے، گرفتار ملزم نے اطہر متین پر گولی چلائی تھی۔

اپنے بیان میں پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کا تعلق موٹرسائیکل چھیننے والے گینگ سے ہے، جو 10 سے 12 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ گینگ نئی موٹر سائیکلوں کو لوگوں سے چھین کربیچتا تھا۔

مرکزی ملزم کی پولیس مقابلےمیں موت

ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کے مطابق ملزم انور حسنی بروہی قمبر کی موجودگی کی اطلاع پر شہداد کوٹ کے علاقے میں چھاپا مارا گیا تھا، جہاں پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوا۔

ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ کے مطابق ملزم قمبر شہداد کوٹ اور کراچی پولیس کی مشترکا کارروائی کے دوران ہلاک ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان قتل کے بعد بلوچستان کے علاقے خضدار فرار ہو گئے تھے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ملزم انور حسنی بروہی ضلع قمبر شہداد کوٹ سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی دوران پولیس نے مشکوک نقل و حرکت بھانپتے ہوئے اس رکنے کا اشارہ کیا جس پر اس نے پولیس پر فائرنگ کی اور ملزم مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم انور کی گرفتاری کے لئے 20 لاکھ روپے انعام مقرر تھا، ہلاک کئے گئے ملزم کے دوسرے ساتھی اشرف کو منگھوپیر سندھ بلوچستان بارڈر سے 26 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم کا کرمنل ریکارڈ

پولیس ریکارڈ کے مطابق ہلاک ملزم کے خلاف 13 مقدمات درج تھے۔ ہلاک ہونے والا ملزم 2014ء سے وارداتوں میں ملوث اور 3 مرتبہ گرفتار ہوچکا تھا، ملزم ہر بار ضمانت پر رہا ہوکر وارداتیں کرتا رہا۔

فرانزک رپورٹ

دوسری جانب صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات میں جائے وقوعہ سے ملنے والے خول کی فرانزک رپورٹ میں قتل میں استعمال اسلحہ پہلے بھی واردات میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا۔

فرانزک رپورٹ کے مطابق واقعے سے چند روز قبل گلبرگ میں بھی اس ہی اسلحے سے شہری پر فائرنگ کی گئی تھی، ملزم انور اور اشرف نے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر گولی چلائی تھی۔



from SAMAA https://ift.tt/MlHYG9J

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages