کیا میٹرک کمپیوٹر اسٹیڈیز کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Wednesday, May 18, 2022

کیا میٹرک کمپیوٹر اسٹیڈیز کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا

موصول اطلاعات کے مطابق کراچی میں آج بروز بدھ 18 مئی کو دسویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق دسویں جماعت کا کمپیوٹر اسٹیڈیز کا پرچہ علی الصبح سے ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

دسویں جماعت کا آج ہونے والا کمپیوٹر اسٹیڈیز کا پرچہ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا، تاہم سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق پرچہ امتحانی وقت سے 2 گھنٹے قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے والا پرچہ درست ہے یا غلط ، فی الحال اس کی تصدیق نہیں کرسکتے۔ پرچہ سیل ہے لہذا ابھی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

بورڈ انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ساڑھے نو بجے پرچہ کھلے گا تو تصدیق یا تردید کرسکیں گے۔ دوسری شفٹ میں نویں جماعت جنرل گروپ کے پرچے ہونگے، جس میں اردو، سندھی اور جیوگرافی کے پرچے شامل ہیں۔ پرچوں کا دورانیہ 3 گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل منگل 17 مئی کو نویں جماعت کا ہونے والا پہلا پرچہ ( کمپیوٹر اسٹیڈیز) بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ ہوگیا تھا۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے امتحانی مراکز کے اندر اور باہر دفعہ 144 بھی کسی کام نہ آ سکی۔ نقل کی روک تھام کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے دفعہ 144نافذ کی گئی تھی، جب کہ موبائل فون بھی امتحانی مراکز میں ساتھ لانے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

امتحانی مراکز پر موجود انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور طلباء کو موبائل لانے پر پابندی کے باوجود پرچہ آ ؤٹ ہوا۔ دوسری جانب نواب شاہ میں بھی نویں کلاس کا اردو اور سندھ کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا۔ پرچہ آؤٹ ہوتے ہی واٹس ایپ پر وائرل ہوگیا تھا۔

نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں 7 لاکھ 26 ہزار 979 طلبہ امتحان دیں گے۔ کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور نواب شاہ ڈویژنز میں 1312 امتحانی مراکز قائم اور 112 ویجی لینس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

بورڈ آفس کی پرانی روایت برقرار

اس سال بھی کراچی میں بورڈ آفس نے اپنی روایت برقرار رکھی اور متعدد طالب علموں کو منگل 17 مئی کے روز امتحانات سے قبل ایڈمٹ کارڈز نہ مل سکے۔ پرچہ شروع ہونے کے بعد بھی طالب علم بورڈ آفس کے باہر قطار لگائے کھڑے رہے۔

اس سال بھی کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ تمام طلباء کو ایڈمٹ کارڈ اجراء کرنے میں ناکام رہا۔ آج امتحان ہونے کے باوجود طلباء کی بڑی تعداد ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لیے بورڈ آفس پہنچ گئی، جہاں بورڈ انتظامیہ نے طلباء کو بورڈ آفس کے مرکزی دروازے پر روک لیا۔ طالبا کا کہنا ہے کہ کئی روز سے چکر لگا رہے ہیں، تاحال ایڈمٹ کارڈ کا اجراء نہ ہوسکا۔

ہیٹ ویو اور شدید گرمی کے پیش نظر سندھ بھر کے تمام امتحانی مراکز میں ٹھنڈا پانی کلاس روم تک مہیا کرنے کے لیے سہولت فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نقل روکنے کے لیے امتحانی مراکز کے اندر اور باہر سیکیورٹی سخت کی جائے گی۔



from SAMAA https://ift.tt/ilcZ2hd

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages