پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر ديا گيا ہے۔
صوبائی حکومت کے مطابق يکم جون سے 31 جولائی تک اسکول بند رہيں گے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق یکم جون سے اکتيس جولائی تک اسکول بند رہیں گے۔ گرمی کی شدید لہر کے باعث نجی اسکولوں کو اوقات کار بھی کم کرنے کی ہدايت کی گئی ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے نجی اور سرکاری اسکولوں کو ہدايت کی گئی ہے کہ ستائيس مئی سے اوقات کار دن گيارہ بجے تک کر ديں۔ تعلیمی اداروں کے سربراہ ہوم ورک اور کتب فراہم کرنے کے ذمہ دار بھی ہوں گے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے پیش نظر صوبے کے اسکولوں میں اوقات کار آج سے کم کیے جائیں گے۔
قبل ازیں سندھ میں محکمہ تعلیم کے اعلان کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے یکم اگست تک ہوں گی۔ 3 جون کو تمام اسکول دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/sofze0w
No comments:
Post a Comment