آئی ایم ایف سے2دن میں معاہدہ طے کرکے آؤں گا،مفتاح - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday, May 23, 2022

آئی ایم ایف سے2دن میں معاہدہ طے کرکے آؤں گا،مفتاح

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعيل نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف سے2دن میں معاہدہ طے کرکےآؤں گا اور دوحہ سےانشا اللہ مثبت خبر آئے گی۔۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے کراچی سے دوحا روانگی سے قبل وفاقی وزيرخزانہ مفتاح اسماعيل نے صحافیوں سے بات کرتےہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ دھرنے نے ملک کو نقصان پہنچايا۔

مفتاح اسماعيل نے کہا کہ شوکت ترين کے دعووں پرہنسی آتی ہے،آج پاکستان ميں ايندھن،کوئلےکی کمی کی وجہ عمران خان ہيں۔

مفتاح اسماعيل نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کےلیے عمران خان کی وجہ سے دوحا جارہا ہے اور یہاں بات نہیں ہورہی ہے،عمران خان نےجوقرضہ لياوہ اداکرنےکيلئےآئی ايم ايف سےبات کررہےہيں۔ انھوں نے کہا کہ مجھ سے پہلےآئی ایم ایف کو پتہ تھا کہ تحریک انصاف کادھرناہوناہے۔

انھوں نے یہ کہا کہ ہم نےتحریک انصاف سے کوئی مدد نہیں مانگی،جو ملک کا نہ ہوسکے وہ (ن) لیگ کا کیا ہوگا،عمران خان سے وفا کی کوئی اميد نہيں، انھوں نے 60 لاکھ لوگوں کو بےروزگار کردیا ہے اور اب وہ دھرنا دھرنا کھيل کر سياست چمکا رہے ہيں،پہلے بھی عمران خان نے دھرنا دے کر سی پيک کو نقصان پہنچايا۔

وفاقی وزير خزانہ نے کہا کہ شہبازشريف ٹماٹر،آٹےکی قيمت پرنظررکھنے آيا ہے کیوں کہ عمران خان چار سال وزيراعظم رہے اورچينی70پر نہ مل سکی اور اب شہبازشريف کے دور ميں چينی70روپےفی کلو مل رہی ہے۔

مفتاح اسماعيل کا یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان نے سيمنٹ کے16لائسنس بيچے تاہم شہبازشريف نے10سال ميں ايک سيمنٹ کمپنی کو بھی لائسنس نہيں ديا کیوں کہ دو سے زيادہ سيمنٹ کمپنيز کو لائسنس نہيں ديے جاسکتے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ 27ارب روپے ميں 29کلوميٹرلاہوربی آرٹی بنی توعمران خان نے کہا کہ کرپشن ہوئی لیکن اب فرح گوگی اورشہزاد اکبر فرار ہوئے تو ان پر بات کيوں نہيں کرتے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ عمران خان نے مريم نواز سے متعلق جو الفاظ استعمال کيے وہ ان کی ذہنيت کی عکاس ہيں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/zqTSjLK

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages