ڈالر مسلسل 11ویں روز مہنگا - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Thursday, May 19, 2022

ڈالر مسلسل 11ویں روز مہنگا

انٹربینک میں پہلی بار ڈالر 200 روپے کی نفسیاتی حد پر پہنچ گیا۔

جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر دوران ٹریڈنگ 1 روپے 61 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 200 روپے کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا۔

بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مزید 2 روپے 65 پیسے بڑھ کر 198 روپے 39 پیسے ہوگئی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے 50 پیسے بڑھ کر 200 روپے 50 پیسے ہوگئی تھی جب کہ غیر قانونی منی چینجرز نے ڈالر 202 روپے تک میں فروخت کئے تھے۔

گیارہ اپریل کو اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر 185 روپے تھی، اس طرح موجودہ حکومت کے آنے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 16 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان فیصلہ کن مذاکرات بدھ سے دوحا میں شروع ہوئے ہیں،مذاکرات کا یہ دور 25 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پاکستانی وفد کی سربراہی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کریں گے۔

مذاکرات کے دوران پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ساتویں اقتصادی جائزہ مذاکرات میں معاشی امور زیر غور آئیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پروگرام کی بحالی کیلئے حکومت کو پیٹرول، ڈیزل، بجلی پر سبسڈی میں بتدریج کمی لانا ہوگی، آئی ایم ایف حکام کو قائل کرنے کی صورت میں ہی پاکستان کو 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔

دوسری جانب نئے مالی سال 2022-23 کا بجٹ 10 جون کو پیش کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/rpKs5aT

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages