راولپنڈی:سیکیورٹی خدشات،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday, February 7, 2022

راولپنڈی:سیکیورٹی خدشات،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

فائل فوٹو

سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اتوار کی رات راول پنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

پاکستان کے دارالحکومت سے ملحق شہر راول پنڈی میں 6 فروری کی رات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران پوچھ گچھ پر 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

سیکورٹی خدشات کے باعث سرچ آپریشن تین تھانوں ایئرپورٹ، وارث خان اور صادق آباد میں کیا گیا۔

آپریشن کے دوران 184 گھروں، 856 افراد اور کرایہ داروں کے کوائف چیک کیے گئے، جب کہ حکام کی جانب سے دکانوں، ہوٹلوں اور سرائے کی بھی سرچنگ کی گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یکم فروری کو نیوٹاون پولیس نے ڈھوک گلشن دادن و گرد و نواح میں سرچ آپریشن کے دوران گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور افراد کے کوائف کی چیکنگ کی گئی۔

ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس شہر میں پاکستان کی چند حساس تنصیبات بھی واقع ہیں جس میں برّی فوج کا صدر دفتر جی ایچ کیو بھی شامل ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/2noyZrY

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages