وزیراعظم رواں ماہ روس کا تاریخی دورہ کرینگے - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday, February 7, 2022

وزیراعظم رواں ماہ روس کا تاریخی دورہ کرینگے

وزیراعظم عمران خان رواں ماہ روس کا دورہ کریں گے، جس میں اہم معاہدے پر دستخط کا امکان ہے۔

دورہ چین کے بعد وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر 23 اور 24 فروری کو روس کا دورہ کریں گے، عمران خان23 سال میں روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہوں گے۔

سما کے مارننگ شو میں گفتگو کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کی تصدیق کی۔

دورے کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان روس کے صدر پیوٹن کی دعوت پر دورہ کریں گے۔ دورہ روس میں اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دورے سے متعلق حتمی شیڈول مرتب کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل سرد جنگ کے بعد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، صدر پرویز مشرف اور صدر آصف علی زرداری بھی ماسکو کا دورہ کر چکے ہیں۔

دورے کے دوران دو ارب ڈالر سے زائد پاکستان اسٹریم نامی گیس پائپ لائن پر مذاکرات میں پیشرفت کے حوالے سے بات چیت کا بھی امکان ہے۔

علاوہ ازیں افغانستان کی موجودہ صورت حال میں وہاں انسانی مسائل، استحکام اور امن پر بھی مشاورت ہوگی۔ پاکستان اپنا اکنامکس ویژن روس کے سامنے رکھے گا، جب کہ دونوں ممالک کے درمیان زمینی روابط کے فروغ پر بھی بات چیت ہوگی۔



from SAMAA https://ift.tt/PQBfDCa

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages