وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا رہے ہیں اور تمام اقدامات اسی منشور کو سامنے رکھ کر کیے جا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ صحت کارڈ کے بعد تنخواہوں میں بھی 15فیصد مزید اضافہ کر ديا گيا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے اور ایک سال میں آمدنیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
صحت کارڈ کے بعدتنخواہوں میں 15 فیصدمزید اضافہ ، اس وقت ملک میں معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے انشاللہ ایک سال میں آمدنیوں میں مزید اضافہ ہو گا عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا رہے ہیں اور تمام اقدامات اسی منشور کو سامنے رکھ کر لئے جا رہے ہیں #PTIGovernment
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 10, 2022
گزشہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کی درخواست پر ایف سی، رینجرز، کوسٹ گارڈز اور گلگت بلستستان اسکاؤٹس سمیت تمام سول آرم فورسز کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا ہے اور مارچ کے مہینے سے ان محکموں میں تنخواہیں بڑھ کر ملیں گی۔
اسلام آباد:9 فروری
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 9, 2022
سیاست کے 50 اہم دنوں میں انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان سرخرو ہو نگے.
23 سال بعد آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان آرہی ہے.
وزیراعظم عمران خان روس کا اہم دورہ کرنے جا رہے ہیں.
اپوزیشن عدم اعتماد کیلئے ارکان پورے نہیں کرسکتی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو pic.twitter.com/fhanX4LJNz
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ دیگر سول محکموں کے ملازمین کی تنخواہیں بھی بڑھائی جائیں، اور بہت جلد ان کی تنخواہیں بھی بڑھائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ 8فروری کو وزیراعظم نے نوشکی میں جوانوں سے خطاب میں ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔
from SAMAA https://ift.tt/u1RPHit
No comments:
Post a Comment