وزیراعظم عمران خان آج چینی صدر سے ملاقات کریں گے - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, February 6, 2022

وزیراعظم عمران خان آج چینی صدر سے ملاقات کریں گے

چینی صدر شی چن پنگ کے کشمیر پر تبصرے کے بعد ہندوستان کا ردعمل، کہا-کشمیر پر تبصرہ نہ کریںچین کے دورے پر بیجنگ میں موجود وزیراعظم عمران خان آج بروز اتوار 6 فروری کو چین کے صدر شی جن پنگ سے ملا قات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز چین کے صدر شی جن پنگ کے ظہرانے میں گریٹ ہال میں شرکت کی تھی۔

اس موقع پر انہوں نے چینی ہم منصب لی کیچانگ سے ملاقات کے علاوہ چائنا انرجی اینڈ انجینیرنگ کارپوریشن اور پاؤر چائنا کے چیئرمین سے آن لائن ملاقات کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاکستان کے توانائی کے شعبے کی بہتری اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر تجارت بھی موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق چین میں وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر سے بھی ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان چین کے اہم اداروں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کرچکے ہیں، ملاقاتوں میں ڈیجیٹل، صحت، تجارت اور صنعتی راہداریوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ سی پیک کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا تھا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے قطری امیر، مصری صدر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید لکھا کہ دونوں ملاقاتوں میں کشمیر اور افغانستان گفتگو کے اہم موضوعات رہے، چین پاکستان کی سیاسی، اقتصادی اور سٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

اُدھر وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیراعظم لی کو سی پیک اور خصوصی ٹیکنالوجی زونز میں چینی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لیے حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال، کشمیری عوام کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے عالمی برادری کی طرف سے فوری اقدام کی اہمیت کو اجاگر کیا، وزیراعظم نے افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے لیے پاکستان اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی روابط کو مزید گہرا کرنے پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، کثیر جہتی تزویراتی تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی پاک چین کمیونٹی کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب دورے کے حوالے سے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب جا رہاہے، چین کے صدر اور وزیراعظم سے معاشی، تجارتی تعاون پر بات ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی ازبک صدر سے ملاقات میں تعلیم، ثقافت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ہوئی، دونوں رہنماؤں کا دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان شراکت داری کے فروغ کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، دو طرفہ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کو فعال کرنے اور ترجیحی تجارتی معاہدے پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے ریلوے منصوبے کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا جب کہ عمران خان نے سیاحت کے فروغ کے لیےبراہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے تعلیم اور ثقافت میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں علاقائی امن و استحکام پر بھی غور کیا گیا، دونوں رہنماوں کاعالمی برادری سے افغانستان کی اقتصادی امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور وزیراعظم نے ازبک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

اسد عمر

اُدھر وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی ، زراعت اور صنعت کے شعبہ میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دورہ چین کے دوران ہماری چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتیں ہو رہی ہیں جو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وزیراعظم خود ان کی براہ راست بات بھی سن رہے ہیں اور جو نکات وہ اٹھا رہے ہیں ان کا جواب اور تمام وزارتوں کو اس حوالے سے عمل درآمد کے لئے احکامات جاری بھی کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان چینی وزیراعظم لی سے ملاقات بھی کر رہے ہیں اور پاکستان جن شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے درخواست کر رہا ہے ان پر بھی غور ہوگا۔ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اتوار کو ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان یہی نکات اٹھائیں گے۔ امید ہے کہ اس دورے کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور صنعت کے شعبہ میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

چین مسئلہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ

چین میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی کل چین کے صدرشی جن پنگ سے اہم ملاقات ہوگی، چین نے ہمیشہ ہرمشکل میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔ وزیراعظم کے دورہ چین سے دوستی مزید مضبوط ہوگی۔ چین کشمیرکے معاملے پرپاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی ملاقات سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم توپہلے دن سے بتارہے ہیں کہ یہ سارے اکٹھے ہیں۔ یہ صرف عمران خان کی دشمنی میں سارے اکٹھے ہیں۔ 5 فروری کوپوری قوم نے کشمیریوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، ہم نے دیکھا پاکستان میں سارے کریمنلزنے بھی ایک دوسرے سے ماڈل ٹاؤن میں یکجہتی کا اظہارکیا۔ جب بھی ان کے مقدمات میں پیشرفت ہوتی ہے تویہ سارے اکٹھے ہوجاتے ہیں، ہم ان کی لوٹی دولت کوپاکستان میں واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سینٹرل پنجاب کی پارٹی ہے، پیپلزپارٹی اندرون سندھ کی پارٹی ہے۔ یہ سارا ایک کریمنلزکا گینگ ہے، جب ان کے جرائم کوروکنے کی بات کریں توکریمنل اکٹھے ہوجاتے ہیں، ان کی میٹنگ سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ آصف زرداری کا پیٹ پھاڑکرشہبازشریف نے پیسے نکلوانے تھے، کریمنل کوجب خطرات ہوتواکٹھے ہوجاتے ہیں، پی ڈی ایم کی موومنٹ کوہم پہلے ہی ڈھیلی ڈالی موومنٹ کہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شکست اپوزیشن کا مقدرہے، یہ سمجھ رہے ہیں کہ اگلے الیکشن ان کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں، وزیراعظم نے خارجہ پالیسی کا محاذ سنبھالا ہوا ہے، فارن، داخلہ پالیسی میں پاکستان آگے جارہا ہے، عمران خان کا نیا پاکستان کا خواب پورا ہو کر رہے گا۔



from SAMAA https://ift.tt/Gca4yPE

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages