شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, February 5, 2022

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک

Operation-in-Waziristan

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگردوں کا ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایک دہشت گرد کی شناخت عصمت اللہ عرف حافظ کے نام سے ہوئی جبکہ مارے گئے دوسرے دہشت گرد کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، برآمد ہتھیاروں میں سب مشین گن، دستی بم سمیت دیگر اسلحہ شامل ہے۔

دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد کمانڈر ہلاک کیے تھے۔

پنجگور واقعے کے تناظر میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اس دوران کیچ کے علاقے بلگتر میں دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد کمانڈر مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سمیر عرف بحر، الطاف عرف لالک اور پھیلن بلوچ شامل ہیں، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

تین روز قبل بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں نے فورسز کے کیمپوں پر حملے کیے، جس میں 12 اہلکار شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد مارے گئے تھے۔



from SAMAA https://ift.tt/xzZbIpu

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages