آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 9بجکر 16منٹ پر آیا جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا علاقہ ہے جبکہ زیر زمین گہرائی 210 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کی گہرائی بہت زیادہ ہونے کے باعث کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم زلزلے کے جھٹکے کافی شدت سے محسوس کیے گئے۔
جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں پشاور، دیر، سوات، ايبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ اور چنیوٹ سمیت دیگر شہر شامل ہیں۔
غذر کی تحصیل یاسین کے بالائی علاقے تھوئی میں زلزلے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جبکہ زلزلے کے بعد کئی مقامات پر پہاڑوں سے پتھر بھی گرے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
from SAMAA https://ift.tt/Ye8EubI
No comments:
Post a Comment