پنجگوراورنوشکی حملے:وزارت داخلہ نے ملک بھرمیں الرٹ جاری - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, February 4, 2022

پنجگوراورنوشکی حملے:وزارت داخلہ نے ملک بھرمیں الرٹ جاری

ٓدہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے دوران نوشکی بازار کا منظر

بلوچستان میں دہشت گردوں کے پے در پے حملوں کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق چاروں صوبوں اور آزاد کشمیرکی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق تمام انٹیلی جنس و سیکیورٹی اداروں کو غیر معمولی طور پر مستعد رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیے میں ایف سی بلوچستان کے اہکاروں کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایف سی کی مستعدی بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کو ناکام بنانے میں اہم رہی ہے۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ پوری قوم کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان نے بھی ایف سی کی اس بہادری کو سراہا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں دو الگ مقامات پر دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپس پر حملے کی ناکام کوشش کی تھی۔

آپریشن میں دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے اداروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 15 دہشت گرد ہلاک اور 4 فوجی شہید ہوئے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو دونوں جگہوں سے پسپا کر دیا گیا اور پاک فوج نے اپنی روایت کو زندہ رکھا، پنجگور میں 4 سے 5 افراد فوج کے گھیرے میں ہیں جنہیں پاک فوج شکست دے گی، دہشت گردی کے خلاف پاک فوج نے یہ ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔

وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’ہم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنایا، قوم ہماری سیکیورٹی فورسز کے پیچھے متحد کھڑی ہے جو ہماری حفاظت کیلئے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں۔

حملوں کو ناکام بنانے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’دہشت گرد ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز کو بزدلانہ حملوں سے ڈرا نہیں سکتے، ہماری سیکیورٹی فورسز تاریخ رقم کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کا مقابلہ دنیا کی بہترین فوج سے ہے جو انہیں ہر محاذ پر شکست دے گی، ان کی قربانیاں ان کے شانہ بشانہ کھڑی قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/5s9ZzRk

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages