پاکستان:24 گھنٹوں میں کرونا سے مزیر 48 اموات - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, February 4, 2022

پاکستان:24 گھنٹوں میں کرونا سے مزیر 48 اموات

ملک میں کرونا وائرس سے ايک روز میں مزید اڑتاليس افراد انتقال کرگئے۔ این سی اوسی کے مطابق مزید چونسٹھ ہزار سے زائد افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ نو چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں اب تک کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 29 ہزار 420 ہوگئی ہے، جب کہ کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 48 ہزار 663 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 4 لاکھ 85 ہزار 810، سندھ میں 5 لاکھ 47 ہزار 920، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 99 ہزار 195، بلوچستان میں 34 ہزار 634، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 837، اسلام آباد میں ایک لاکھ 30 ہزار 373 جب کہ آزاد کشمیر میں 39 ہزار 894 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 52 لاکھ 58 ہزار 723 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 121 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 17 ہزار 385 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 618 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 48 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 420 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 219، سندھ میں 7 ہزار 869، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 31، اسلام آباد میں 983، بلوچستان میں 368، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 761 مریض اس عالمی وبا کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/rZB0tah

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages