وزیراعظم آج چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہونگے - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Thursday, February 3, 2022

وزیراعظم آج چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہونگے

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان آج سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے۔ کابینہ ارکان اور سرکاری افسران سمیت اعلیٰ سطح وفد ان کے ہمراہ ہوگا۔

وزیراعظم ونٹراولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جب کہ چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں بھی وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہیں۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران دونوں ممالک کی قیادت علاقائی اور عالمی امور کا جائزہ لے گی، چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیشرفت کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔

دورے کے دوران وزیراعظم متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ عمران خان پاک چین سفارتی تعلقات کےستر سال مکمل ہونے پر تقریبات میں بھی شریک ہوں گے۔ اس سلسلے میں کرونا وباء کے باوجود ایک سو چالیس تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک پارٹنر شپ کا اظہار ہے۔

وزیراعظم چین کی بڑی کاروباری شخصیات، تھنک ٹینک ارکان اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم کی زیرصدارت دورہ چین کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء شوکت ترین، فواد چودھری، اسد عمر، حماد اظہر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر مملکت فرخ حبیب، مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف، معاون خصوصی شہباز گل اور خالد منصور شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے یہ ریمارکس خصوصی اقتصادی زونز سے متعلق اجلاس میں دیے—تصویر: پی آئی ڈی

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دورہ چین مضبوط تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ پاکستان چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/RitAFu6IZ

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages