وزیراعظم عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Wednesday, February 9, 2022

وزیراعظم عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ہیلتھ کارڈ اجراء کی تقریب میں شریک ہونگے۔

دورہ فیصل آباد کیلئے ترتیب دیئے گئے پروگرام کے مطابق وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے فیصل آباد ائیر پورٹ پہنچیں گے جہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے زرعی یونیورسٹی جائیں گے اور ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

دورہ فیصل آباد کے دوران وزیراعظم کی مقامی صنعت کاروں اور مخلتف اضلاع کے اراکین اسمبلی اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

وزیر اعظم کے دورے کی مناسبت سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، شہر بھر کی شاہراؤں پر ہیلتھ کارڈ اجراء کی تشہیر کے لیے بینرز بھی آویزاں کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ و ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ فیصل آباد کی تصدیق کی تھی۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بدھ کو فیصل آباد کے ڈویژن بھر کے ہر گھرانے کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کا آغاز کریں گے جس کے باعث اب کوئی بچی یا کوئی شخص سسک سسک کر لاعلاج نہیں مرے گا۔ آج سے پہلے ملک میں اس انداز میں غریب کی خدمت نہیں کی گئی جس طرح اب عمران خان کے دور میں کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مہنگائی کا بے حد احساس ہے لیکن جب عالمی منڈی میں پیٹرول 40 سے 90 ڈالر، کوکنگ آئل 900سے 1600ڈالر اور کوئلہ 50 سے150ڈالر فی ٹن تک چلا جائے تو اس سے ہر ملک متاثر ہوتا ہے۔

معاون خصوصی کا یہ بھی کہنا تھا کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ مہنگائی کی لہر سے امریکا، روس، جاپان، ترکی، چین سمیت سب ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک پریشان ہیں، لیکن عمران خان نے یہاں راشن کارڈ، کسان کارڈ، لیبر سوشل سیکیورٹی کارڈ، ہیلتھ کارڈ متعارف کروایا اسی طرح احساس پروگرام بھی جاری ہے، جب کہ طلبا وطالبات کیلئے کروڑوں روپے کے وظائف اور نوجوانوں کیلئے اربوں روپے کے قرضے جبکہ بے گھر افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے بھی معاونت کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/w2iePRG

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages