
کراچی میں ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ صبح سے آسمان پر سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، دادو اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اسکے علاوہ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/MnOjxdk
No comments:
Post a Comment