نوشکی: ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگرد حملے کا مقدمہ درج - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, February 11, 2022

نوشکی: ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگرد حملے کا مقدمہ درج

نوشکی میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر دہشتگرد حملے کا مقدمہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کے مجید بریگیڈ کے خلاف درج کر لیا گیا۔

مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ رخشان میں قائمقام ایم ایس ایف سی ہیڈ کوارٹر صوبیدار آدم خان کی مدعیت میں درج ہوا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دہشتگردوں نے سات بجکر 20 منٹ پر ایف سی کیمپ کے گیٹ نمبر2 پر خودکش دھماکا کیا جس کے باعث مورچے، دیوار اور ایف سی اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

پنجگوراور نوشکی میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 20دہشتگرد ہلاک، پاک فوج

دھماکے کے بعد مسلح دہشتگرد ایف سی کیمپ میں داخل ہوگئے جنہوں نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی، ایف سی کی جوابی فائرنگ سے 8 نامعلوم دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، دستی بم اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔ درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت مختلف دفعات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل نوشکی میں ایف سی کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے میں افسر سمیت 4 اہلکار شہید ہوئے تھے جبکہ دہشتگردوں نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھی حملہ کیا تھا جس میں 7 دہشتگرد ہلاک اور  ایک جے سی او سمیت 5 جوان شہید ہوئے۔



from SAMAA https://ift.tt/CxrWkTd

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages