
پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹ سے معطل کر دیا گیا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ 21 جنوری کو لاہور میں واقع آئی سی سی سے ایکریڈیٹڈ لیب میں کیا گیا، جس کا جائزہ لینے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے فاسٹ باؤلر کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔
پی سی بی کو کرکٹ آسٹریلیا سے محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کی ایک مفصل جائزہ رپورٹ آج موصول ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گڈ لینتھ اور فُل لینتھ، باؤنسر اور سلو باؤنسر کی ڈیلیوریز پھینکتے وقت ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی حد سے تجاوز کررہا ہے۔
اس رپورٹ کا جائزہ لینے اور اپنے باؤلنگ ماہرین سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد پی سی بی کو یقین ہے کہ فاسٹ باؤلر کے باؤلنگ ایکشن میں یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
حسنین کے بالنگ ایکشن سےمتعلق رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو موصول
پی سی بی اب ایک باؤلنگ کنسلٹنٹ کا تقرر کرے گا جو محمد حسنین کے ساتھ کام کرے گا تاکہ وہ اپنے باؤلنگ ایکشن کو درست کر سکیں اور دوبارہ جانچ کے لیے تیار ہوں۔
محمد حسنین پاکستان کا اثاثہ اور ان چند باؤلرز میں شامل ہیں جو تسلسل سے 145 کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینکتے ہیں۔ لہٰذا ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پر پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ محمد حسنین کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں مزید شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
غیر قانونی باؤلنگ ایکشن قوانین کے تحت اب جب تک محمد حسنین دوبارہ اپنے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کلیئر نہیں کرلیتے، وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی باؤلنگ سے معطل رہیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو دو جنوری کو بی بی ایل میں سڈنی تھنڈرز اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے درمیان میچ میں رپورٹ کیا گیا۔
from SAMAA https://ift.tt/8QRyJqr
No comments:
Post a Comment