آٹھ بیویوں کےساتھ ایک ہی گھرمیں رہنے والاشوہر - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday, January 31, 2022

آٹھ بیویوں کےساتھ ایک ہی گھرمیں رہنے والاشوہر

بیشترمرد حضرات اپنی ایک بیگم سے بھی نالاں دکھائی دیتے ہیں لیکن تھائی لینڈ کے ایک ٹیٹوآرٹسٹ نے ایک دو نہیں بلکہ 8 شادیاں کرکے مثال قائم کردی۔

بین القوامی میڈیا کےمطابق اونگ ڈم سوروت نامی ٹیٹوآرٹسٹ ایک ہی گھرمیں 8 بیویوں کے ساتھ خوش وخرم زندگی گزاررہا ہےاوراسی بدولت آج کل ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکزبناہواہے۔

اونگ ڈم نے تھائی لینڈ کے معروف کامیڈین کو دیے جانے والے انٹرویومیں ازدواجی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ اس کی اپنی تمام بیویوں سے فرداً فرداً ہونے والی پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی تھی۔

ٹیٹوآرٹسٹ کے مطابق کہ پہلی اہلیہ سے ایک دوست کی شادی میں ملاقات ہوئی تھی جس نے شادی کی پیشکش کی جومیں نے فوری قبول کرلی، دوسری اہلیہ سے کسی بازار میں ٹاکرا ہوا جو بالآخرشادی تک پہنچا۔

تیسری اہلیہ سے اسپتال میں ملاقات اورچوتھی پانچویں ، چھٹی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکے ذریعے دوستیاں ہوئیں۔

اونگ کی ساتویں اہلیہ پہلی بارانہیں مندرمیں میں دکھائی دی تھیں اور سب سے دلچسپ کہانی آخری شادی کی ہے کیونکہ آٹھویں اہلیہ سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب اونگ اپنی پہلی 4 بیویوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے گئے ہوئے تھے۔

آٹھ شادیاں کرنے والے اونگ تاحال ایک بیٹے کے والد ہیں جو ان کی پہلی اہلیہ سے ہے۔

ٹیٹوآرٹسٹ نے انٹرویوکرنے والے آرٹسٹ کو بتایا کہ سُننے والےمجھے بہت امیرسمجھتے ہیں لیکن ایسانہیں ہے کیونکہ میں اپنی بیویوں کی مکمل کفالت خودنہیں کرتا بلکہ وہ کھانے پینے اور دیگراشیاء کی خریدوفروخت سے اپنا گزارہ چلاتی ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/QnvHmjeEN

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages